نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خدا کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں مسیحی برادری کے کلیدی کردار نے ہم وطنوں کا سر فخر سے بلند کیا۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عبادت، مذہبی فرائض، رسومات اور مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے۔

Leave feedback about this