دوحا:فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے2-1گول سے سعودی عرب کو شکست سے دوچار کردیا۔قطر کے سٹیڈیم لوسیل میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں سعودی فٹبال ٹیم،میکسیکو سے 1-2سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔میچ کے آغاز سے ہی میکسیکو نے مخالف ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا لیکن سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے زبردست دفاعی کھیل پیش کیا جس کے باعث پہلے ہاف میکسیکو کوئی گول نہ کرسکا جب کہ سعودی ٹیم نے بھی کوئی گول سکور نہ کیا۔47ویں منٹ پر ہنری مارٹن نے ٹیم کیلئے پہلا گول سکور کر کے میکسیکو کو سعودی عرب پر سبقت دلائی جبکہ میکسیکو کی جانب سے52ویں منٹ پر لوئس چاویز نے دوسرا گول سکور کیا۔
فیفا ورلڈ کپ:میکسیکو نے سعودی عرب2-1گول سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ:میکسیکو نے سعودی عرب2-1گول سے شکست دیدی