فیصل واوڈا نے کس کے کہنے پرپریس کانفرنس کی سب سامنے آگیا پاکستان Roze News
پاکستان

فیصل واوڈا نے کس کے کہنے پرپریس کانفرنس کی سب سامنے آگیا

وفاقی وزییر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان جاری کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس عمران خان کے کہنے پر کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واؤڈا کی نیوز کانفرنس عمران خان کی ملی بھگت سے ہوئی۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں تاخیر بندوقیں اکٹھی کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے اسلحہ لانے سے انکار نہیں کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ مارشل لا لگانے والوں نے ادارے کے طور پر آئین کے تابع رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے عمران خٓان کو مشروط مذاکرات کی دعوت بھی دے دی۔
رانا ثنااللہ نے کہا وہ کے پی اور پنجاب کی حکومت کو خبردار کر رہے ہیں۔ مسلح گروہ کو شہر میں داخل نہ ہونے دینا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی سکیورٹی ایجنسیز کسی بھی جتھے کو روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Exit mobile version