فیصل آباد: تھانہ رضا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے ۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوﺅں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیاتھا ، ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دونوں ڈاکوءہلاک ہوگئے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوﺅں نے گذشتہ روز تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں اے ایس آئی عادل گلفام کو زخمی کیاتھا ، زخی اے ایس آئی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اسے وارڈ میں منتقل کردیاگیاہے۔
Leave feedback about this