تازہ ترین

فوجی عدالتوں میں سو یلینز ٹرائل کیس ، فوج کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے ، چیف جسٹس

فوجی عدالتوں میں سو یلینز ٹرائل کیس ، فوج کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے ، چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم آئین وعوام کا دفاع کرینگے اور فوج کو کسی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے ۔ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ نو مئی کو بہت سنگین واقعات ہوئے میانوالی دیوار توڑ کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ، فوج کی تعریف کرنی چاہئے کہ انہوں نے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائیں ، کبھی نہیں چاہوں گا کہ پاکستان آرمی شہریوں پر گولیاں چلاتی ،عمر عطابندیال نے کہا کہ اعتزاز احسن نے جب کہا کہ مظاہرین کوگولی کیوں نہیں ماری تو مجھے بہت دکھ ہوا ، پاک فوج عوا م اور ملک کے دفاع کیلئے ہے پاک فوج نے گولی نہ چلا کر درست اقدام کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image