اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کااغواء،ان کے ساتھ دہشتگرد جیسا سلوک اور جعلی ایف آئی آر پر 2روزہ جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے وہ واضح کرتا ہے ملک میں سب غلط ہورہا ہے،یہاں انصاف نہیں،صرف جنگل کا قانون ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگر ریاست اور بدمعاشوں کا خیال ہے کہ وہ ہمیں خوفزدہ کرسکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں،لوگ اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے زیادہ پرعزم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ میں اورمیری پارٹی جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور انصاف کے لئے فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑیں گے۔
Leave feedback about this