فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئنی بحران پیدا ہوجائیگا ۔ وزیرقانون پاکستان Roze News
پاکستان

فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئنی بحران پیدا ہوجائیگا ۔ وزیرقانون

فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئنی بحران پیدا ہوجائیگا ۔ وزیرقانون

فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئنی بحران پیدا ہوجائیگا ۔ وزیرقانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر فل کورٹ نہ بنایاگیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہوجائیگا۔اعظم نذیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ہی متنازع طریقے سے ہوئی ، گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے مشاورت سے الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا کہا یکم مارچ کو فیصلہ آیا توکیس 4/3 سے خارج ہوا ۔ چار ججز نے پٹیشنز خارج کیں ، 2 نے کیس سننے سے انکار کیا ، از خود نوٹس کے معاملے پر دو ججز اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں ، رائے دینے والے دونوں ججز نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے معاملے پر قانون سازی کا عمل جاری ہے ، چیف جسٹس نے انتخابات کے التواءپر از خود نوٹس لیاکے پی اور پنجاب ہائی کورٹس میں پٹیشنز زیر سماعت ہیں ۔

Exit mobile version