اسلام آباد: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ 1995 کی مشہور فلم کرن ارجن کیلئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے، ان سے قبل اجے دیوگن کا انتخاب کیا گیاتھا، ہدایت کار راکیش روشن نے انڈین آئیڈل سیزن تیرہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ فم کرن ارجن کا پہلے نام کائنات رکھا گیا تھا بعد میں اسے تبدیل کیاگیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر انڈین آئیڈل سیزن تیرہ کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں فلم ساز راکیش روشن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کرن ارجن میں سلمان کے کردار میں اجے دیوگن تھے اور اس وقت فلم کا نام بھی کائنات تھاجس میں شاہ رخ اور اجے دیوگن تھے،کسی وجہ سے اجے دیوگن فلم نہیں کرسکے
انٹرٹینمنٹ
فلم کرن ارجن کیلئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے
- by web_desk
- مارچ 27, 2023
- 0 Comments
- 787 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this