انٹرٹینمنٹ

فلم کافرمیں ریپ سین کے بعد کپکپاہٹ کا شکار ہوگئی تھی: دیا مرزا

فلم کافرمیں ریپ سین کے بعد کپکپاہٹ کا شکار ہوگئی تھی: دیا مرزا

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ،بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ویب سیریز میں ریپ سین نے انہیں اس قدر جذباتی اور جسمانی طور پر متاثر کیا کہ وہ کانپنے لگیں اور الٹی کر بیٹھی تھیں۔
ایسے سین فلمانے کے لئے صرف اداکاری نہیں بلکہ مکمل طور پر اس کیفیت میں ڈوبنا پڑتا ہے جو کردار ادا کرنے والے پر حقیقی اثر چھوڑتا ہے، ایک فنکار کے لئے سب سے اہم چیز کردار سے ہمدردی ہے جو مجھے فلم میں اپنے کردار سے ہوگئی تھی۔
فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئی۔آزاد کشمیر کی خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انہوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔
شہناز پروین کی سٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی نصیب ہوئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image