اسلام آباد: فرانس بھر میں پینشن اصلاحات کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیوز پیپر کیوسک اور ڈسٹ بن جلادیے۔ دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 120 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسی مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے،فرانسیسی وزیراعظم نے کہا ہے کہ احتجاج اور اختلاف رائے سب کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج قابل قبول نہیں۔
Leave feedback about this