فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے ۔فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور وہ آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے ۔ٹریننگ کے دوران کی فٹنس کاجائزہ لیاجائیگا فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد ان کی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم ایک روزمکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعے کو شیڈول ہے جس کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم آج چینئی پہنچے گی ۔