راولپنڈی : دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ سے وجود میں آنے والے فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،کالعدم فتنہ الخوارج اور کالعدم پی ٹی ایم کے کارندے کی ہوش ربا کال منظر عام پرآگئی، خارجی طارق محمود اور کالعدم پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھنانے عزائم آشکار ہوئے ہیں ۔خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ جرگے میں شرکت کروں، پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے مل کر کریں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں۔ یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ،ماہرین