نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دیدی ،مختلف شہروں میں سینٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ان تارکین وطن کو رکھا جائیگا۔ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پچاس ہزار روپے سے زائد کی نقدی ساتھ نہیں لے جاسکتے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی غیر قانونی مقیم افراد کو پناہ دے گا تو ا س سے سختی سے نمٹیں گے ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی جیو فینسنگ کرلی ہے ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں ۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کس گاﺅں اور کس شہر میں ہیں ، رضاکارانہ طورپر واپس جانیوالے تارکیں وطن کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔
غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پلان کو حتمی شکل دیدی ، نگراں وزیر داخلہ

پاکستان کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے: سرفراز بگٹی