جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے مرکزی رہنما مولانا غفور حیدری کے صاحبزادے اسامہ حیدری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔اسامہ حیدری کا نکاح سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے پڑھایا، شرکا کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ تقریب نکاح سیاسی اجتماع کی صورت اختیار کرگئی ۔نکاح کی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سینئر سیاستدان محمود اچکزئی، اختر جان مینگل، اسد قیصر اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔اس کے علاوہ تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، مولانا اسعد محمود ، مولانا عطا الرحمان، مولانا عبدالواسع، مولانا راشد سومرو، افغان سفیر سردار شکیب ، مشاہد حسین سید اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نور عالم خان، حاجی غلام علی، عثمان بادینی، سنیٹر عبد القادر اور سنیٹر دلاور خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔