غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی، جس کے بعد فلسطینی حکام نے غزہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے بعد سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی بنکروں میں منتقل ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور پر جنگ کی تیاری کر رہے ہیں، غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب ‘اسلامی جہاد’ نے صیہونی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا ہے اور جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔
اسی طرح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
Leave feedback about this