پاکستان

غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، دفتر خارجہ

یونان کشتی حادثہ: دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق

اسلام آباد:دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 10 ستمبر کو غزہ کے المواسی کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی قابض فوج معصوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، اسرائیلی افواج غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، پاکستان غزہ۔ جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان شام میں 7 ستمبر کو اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ان حملوں کو شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، حملوں میں متعدد شہری مارے گئے، ہم ان حملوں پر شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں ہمدردی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image