غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے متجاوز ، اقوام متحدہ دنیا Roze News
دنیا

غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے متجاوز ، اقوام متحدہ

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے 20 ہزار بچوں کی پیدائش

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے 20 ہزار بچوں کی پیدائش

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی ، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے ۔اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبور اً گھر با چھوڑنیوالے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے ۔علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔طیاروں نے گذشتہ رات غزہ میں دو سو مقامات کو نشانہ بنایا ۔دوسری جانب فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے اسے بھر ا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے ۔

Exit mobile version