غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت، مزید 125 فلسطینی شہید دنیا Roze News
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت، مزید 125 فلسطینی شہید

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

غزہ:غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی۔صیہونی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 125 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، امدادی مراکز پر خوراک کے متلاشی35 فلسطینی شہدا بھی شامل ہیں، بھوک کی شدت سے مزید 6ا ور فلسطینیوں کا انتقال ہوگیا۔
مئی سے اب تک غذائی قلت سے 175 اموات ہو چکیں، جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 60 ہزار 850 ہوگئی، ایک لاکھ 48 ہزار700 سے زائد زخمی ہوچکے۔حماس نے قحط سے متاثر یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی، اسرائیلی وزیراعظم کہتے ہیں ریڈ کراس یرغمالیوں کو خوراک پہنچائے،عرب اور مغربی ممالک کی غزہ کیلئے فضا سے امداد جاری رہی، اردن، امارات، جرمنی، فرانس، بیلجیم کے طیاروں نے61 ٹن امداد گرائی۔

 

Exit mobile version