دنیا

غزہ، یورپی اسپتال کے قریب بمباری، 55 فلسطینی شہید

غزہ، یورپی اسپتال کے قریب بمباری، 55 فلسطینی شہید

خان یونس یورپین اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر گئی۔اسرائیل نے غزہ کے علاقے شجاعیہ پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی مخالفت کے باعث اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ نہیں ہو سکی۔اس کے علاوہ غزہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 1948 کے بعد اسرائیل کے ساتھ کسی بھی عرب ملک کی جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔1967 کی جنگ میں اسرائیل نے 19000 مصری، شامی اور دیگر عرب شہری مارے تھے۔ 1948 میں یہودیوں نے خطے میں اپنے پنجے پھیلاتے ہوئے 15000 فلسطینیوں کو قتل کیا۔دوسری جانب حماس کے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 یرغمالیوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image