عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار جرائم Roze News
جرائم

عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور:لاہور میں رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ نے کارروائی کر کے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کو تشدد اور قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کیمستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version