پاکستان

عید قرباں میں ایک روز باقی ، مویشی منڈیوں میں خرید وفروخت تیز

عید قرباں میں ایک روز باقی ، مویشی منڈیوں میں خرید وفروخت تیز

عید الاضحی میں ایک دن باقی ہے اور بڑی عید کے لیے سجنے والی منڈیوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ منڈی میں کہیں بیوپاریوں کے تمام جانور فروخت ہوچکے ہیں تو کہیں بیوپاری اجتماعی قربانی کے لیے گاہکوں کے منتظر ہیں۔ لوگوں اور تنظیموں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جو اس کی روشنی میں جانور خریدیں گے۔ دوسری جانب قربانی کے قریب آتے ہی چھری تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے جہاں شہریوں سے من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image