عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،وزیراعظم پاکستان Roze News
پاکستان

عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،وزیراعظم

shahbaz

بجلی بریک ڈاؤن،وزیراعظم شہبازشریف کا سخت نوٹس،اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دے دیا۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو،کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہوگا نہ کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچانے کی سازش کررہے ہیں۔جس طرح آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی اور راشی حکومت سے نجات دلائی تھی۔اب عوام کو روٹی،روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں اور سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں آباد نہ ہوں،سیلاب متاثرین کو سردی،بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں،یہ سیاسی مطلب پرستی اور خود غرض ہیں۔

Exit mobile version