پشاور:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماں کے خلاف کارروائیاں غیر آئینی ہیں، عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا۔بیرسٹر گوہر پشاور ہائکورٹ پہنچ گئے، عمر ایوب کے کیس میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا، امید ہے کہ پشاور ہائی کورٹ ہمیں ہمارا آئینی حق دے گی ، عمرایوب پر ہمیں فخر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کوئی ریفرنس نہیں بھیجا، عمر ایوب عوامی نمائندگی کر رہے تھے، آواز اٹھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی نااہلی کے لیے سپیکر کے بھجوائے گئے ریفرنس پر سماعت ہوئی جو ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔جونیئر وکیل نے بتایا کہ کیس کی سماعت آج پشاور ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے، اس پر ممبر کے پی نے کہا کہ اب اس ریفرنس کی سماعت کا کیا فائدہ؟ عمر ایوب تو نا اہل ہو چکے ہیں۔
ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سزا یافتہ ہونے پر عمر ایوب نا اہل ہو چکے، ہم نے 90 روز میں ریفرنس پر فیصلہ کرنا ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے عمرایوب نااہلی ریفرنس پر سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔