اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کو عارضی ریلیف قرار دیدیا ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ مختصر فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم نہیں کرنی چاہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا بھی اپنی جگہ برقرار رہے اور نااہلی بھی دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ مٹھائی کھانے میں جلد بازی نہ کریں ، ابھی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی ہے ۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
عمران کو عارضی ریلیف ملا ، سزا اور نااہلی برقرار ہے ، سابق وزیر قانون

عمران کو عارضی ریلیف ملا ، سزا اور نااہلی برقرار ہے ، سابق وزیر قانون