عمران نیازی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے،وفاقی وزیر داخلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران نیازی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے،وفاقی وزیر داخلہ

rana sana

وہ فیصلہ نافذ کرایا جارہا ہے جو ہوا ہی نہیں، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوکر ڈیفالٹ کرجائے۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا وقت آئین پاکستان میں مقر ہے،آئین کے مطابق الیکشن کرائے جائیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں امریکی ڈالر کو آزاد کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا تھا۔

Exit mobile version