ڈی آئی خان ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے مذاکرا ت کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے وہ کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں ؟مولانا نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جبکہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے ، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں ؟انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے حیرت ہے نوے دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران خان کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں ۔

Leave feedback about this