اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اور ان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔عمران خان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے اگلے 2سے3روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آجائے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔مرشد نے وزیراعظم کی سربراہی میں کیا کیا گل کھلائے ہیں۔عمران خان نے سیاسی واخلاقی اقدار کا پاس نہیں کیا۔عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔جنرل باجوہ نے آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کیا جس شخص نے آپ ہر احسان کیا ہو،اس کیخلاف بات کرنے سے بڑی احساس فرموش کوئی ہو نہیں سکتی۔