عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر

 سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کے ضمن میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو گرفتاری سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے آج خصوصی مرکزی عدالت اسلام آباد میں پیش ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

Exit mobile version