اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی اور طویل عرصے بعد شہر اقتدار میں آمد پر پی ٹی آئی کارکنان امڈ آئے اور قافلے کی صورت میں کپتان کے ساتھ رہے۔زیروپوائنٹ سے کارکنوں کی ایک بڑی ریلی ٹول پلازہ اسلام آباد پہنچی جہاں سابق ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہا۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر گل پاشی بھی کی۔ عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت اور بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔پارٹی رہنما بھی استقبال کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے جبکہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پارٹی چیئرمین عمران خان کی گاڑی کی چھت پر سوار رہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد حفاظتی حصار توڑ کر عدالتی احاطے میں داخل ہوگئی، پارٹی کارکنوں کی جانب سے کمپلیکس کے اندرونی حصے میں ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔ خواتین کارکنان اور ہنما بھی عمران خان کے استقبال میں پیچھے نہیں رہیں۔ سیکیورٹی اہلکار کارکنوں کی بڑی تعداد کے آگے بے بس ہوئے اور انہیں روکنے میں ناکام ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بدترین بدنظمی ہوئی جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور علاقہ سیل کرنے کے باوجود وکلاء ہائیکورٹ کا دروازہ زبردستی کھول کر اندر داخل ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس نے میڈیا کو داخلے سے روک دیا۔
Leave feedback about this