پاکستان

عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست، سپریم کورٹ کا اعتراضات لگا کر واپس

سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے لگائے گئے اعتراضات میں ہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں عوامی مفاد کو واضح نہیں کیا، درخواست گزار نے عدالت عظمی سے پہلے کسی اور فورم سے رجوع نہیں کیا، اور درخواست میں ایک سے زیادہ استدعائیں کی گئی ہیں، جس پر رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی استدعا کرتے ہوئے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کی تھی، درخواست میں ایوان وزیر اعظم اور دفتر کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دینے اور آڈیو لیکس کی تحقیقات کرا کر ذمہ داران کو سزا دیے جانے کی استدعائیں کی گئی تھیں۔؎

عدالت عظمی کے سامنے یہ استدعا بھی رکھی گئی تھی کہ حکومت اور متعلقہ حکام کو مزید آڈیوز کی تشہیر سے روکنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنانے کے ساتھ آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image