لاہور:عمران خان نے چیف جسٹس کے نام ایک اور خط لکھ دیا جس میں انہوں نے مبینہ قتل کی ساز ش سمیت دیگر معاملات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔عمران خان نے خط کے ذریعے تفصیلات چیف جسٹس کو بھجوادیں، جس میں مبینہ طورپر ان کے قتل کی سازش،جارحیت او ر ریاستی دہشتگردی کے واقعات کی جامع تحقیقات کامطالبہ کیا گیا ہے، عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ میں خود پر نوے سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی پیروی کی درخواست کررہاہوں،عمران خان نے کہاکہ حکومت میری سلامتی کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے اور سکیورٹی کی فراہمی سے مسلسل گریزاں ہے، میں وزیر آباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہوچکا ہوں۔ قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں کی صورت میں میری زندگی مسلسل خطرات کی زد میں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ مارچ کی عدالتی پیشی کے دوران پیش آنیوالے واقعات کی روشنی میں استدعا ہے کہ میرے موقف کی حساسیت اور سنجیدگی کو سمجھا جائے
Leave feedback about this