تازہ ترین

عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، فیصل واوڈا

عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر اکانٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خود ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لوگ جنہوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اس کی واپسی نہ ہو۔
سینیٹر فیصل واوڈا کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔ عمران خان کے ٹوئٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image