اسلام آباد: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا ہے کہ عمران خان کا 143 مقدما ت کا دعویٰ غلط ہے ان پر صرف 47 مقدمات ہیں، تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان پر ابھی 86 مقدمات ہیں یہ تعدا د 100 سے اوپر جائیگی کیونکہ ابھی مزید کیسز کی تفصیلات سامنے آنی ہیں۔اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر آرٹیکل سکس نہیں بلکہ آرٹیکل چار اور پانچ لگ سکتا ہے۔