عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کافیصلہ درست ہے ، فواد چوہدری پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کافیصلہ درست ہے ، فواد چوہدری

فواد چودھری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش

فواد چودھری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے۔اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد ہو رہا ہے، اس انتشار کا الزام تحریک انصاف پر آنا تھا،شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔

Exit mobile version