پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھا کہ یہ لوگ مشکل پڑتی ہے تو باہر بھاگ جاتے ہیں،جرائم پیشہ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،شہباز گل پر جنسی تشدد کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر تشدد کیخلاف سپریم کورٹ اگر از خود نوٹس لے لیتی تو اعظم سواتی کے ساتھ ایسا نا ہوتا ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا،یہ کیا سمجھتے ہیں مجھے گرفتار کر لیں گے تو کیا لانگ مارچ نہیں ہوگا،یہ کیا سمجھتے ہیں مجھے پکڑ لیں گے تو کیا لوگ خاموش ہو کر بیٹھ جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، کوئی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں ۔
Leave feedback about this