چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین 35 فیصد مہنگائی کی توقع ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکےہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نےڈیزل+پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافےاور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپےپر پہنچاکرعوام+تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔اب200ارب کےمنی بجٹ کیساتھ بجلی+گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023