پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوگئے عمران خان کا قافلہ موٹروے پر کالاشاہ کاکو کراس کرگیا عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے وہ پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے مقدمات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔پی ٹی آئی چیئرمین پر تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائیگی۔