عمران خان و اہلیہ کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائیگا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان و اہلیہ کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائیگا

عمران خان و اہلیہ کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائیگا

عمران خان و اہلیہ کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 6جنوری کو سنایا جائیگا

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔
عدالتی عملے نے بتایا کہ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔190 ملین پانڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیصلہ 23 دسمبر سنایا جائے گا۔

Exit mobile version