تازہ ترین

عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی

سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ۔عمران خان نے سائفر لیک کیس میں وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فرد جر م عائد کرنے کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایاگیا جس میں کہاگیاہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کی سات دن بعد چارج فریم کیاجاسکتاہے ۔لیکن ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فرد جرئم عائد کی اور ٹرائل بھی جلد بازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image