عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، قمر زمان کائزہ پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، قمر زمان کائزہ

qamar zaman kaira عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، قمر زمان کائزہ

عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، قمر زمان کائزہ

اسلام آباد: کائزہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحائف بیچ کر غیر اخلاقی کام کیے، انہوں نے تحائف کم قیمت میں خرید کر زیادہ دام پر بیچے اور رقم ڈکلیئر نہیں کی۔ کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے توشہ خانہ کا کھاتا بند کردیا ہے۔ تحفے توممالک دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ تحائف کی مارکیٹ ویلیو لگوا کر سو فیصد ادائیگی کی جائے، جس کو تحفہ ملا ہے وہ بطور ٹوکن منی جمع کرا کر تحفہ رکھ سکتا ہے لیکن ادائیگی پوری کرنا ہوگی۔ انکا کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ سامنے آنا چاہیے توشہ خانہ کا ریکارڈ جس شکل میں بھی ہیں سامنے آنا چاہیے۔ الیکشن مہم میں ابھی زیادہ جوش وخروش نہیں، ہماری پوری کوشش تھی کہ الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں الیکشن کا پراسس شروع ہے۔

Exit mobile version