چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیان دیا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ان کا پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔ مفتی اپنے وکیل رضوان عباسی کیساتھ کمرہ عدالت میں پہنچے جہاں انہوں نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہاکہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا۔ اس سے قبل آج عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شروعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس ارجنٹ نوعیت کا ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کا کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔