عمران خان نے اقتدار میں آکر کچھ نہیں کیا اور فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا،وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان نے اقتدار میں آکر کچھ نہیں کیا اور فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا،وزیراعظم

shahbaz-sharif

مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، وزیراعظم حکام پر برس پڑے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو پوری قوت کے ساتھ اقدر پر بٹھایا گیا مگر عمران خان نے کچھ نہیں کیا اور پاک فوج کی کاوشوں کو ضائع کیا الٹا 60ارب کی سرمایہ کاری کرنے والے دوست ملک چین پر الزامات عائد کر کے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بنانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،آج یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوچکا ہے آپ کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری مدد کی اور ہمارے ملک میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور عمران خان نے چین کو ناراض کردیا۔عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا شکر کرنے کے بجائے الزامات لگائے،ہم دوست ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں۔

Exit mobile version