عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہوگیا،اسحق ڈار پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہوگیا،اسحق ڈار

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ خود پرست عمران خان وزیراعظم کے عہدے سے آئینی طورپر ہٹائے جانے کے بعد سے غضبناک ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ غیر ذمہ دارانہ ہے،ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی معیشت کو 24سے47نمبر تک تنزلی دی،24سے47ویں نمبر پر آنے والی معیشت کی تباہی بری گورننس،نااہلی بے مثال قرضوں کا ثبوت ہے۔

Exit mobile version