عمران خان حملہ کیس:جے آئی ٹی نے رانا ثناء اور مریم ا ورنگزیب کو طلب کرلیا پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان حملہ کیس:جے آئی ٹی نے رانا ثناء اور مریم ا ورنگزیب کو طلب کرلیا

maryam sana

عمران خان حملہ کیس:جے آئی ٹی نے رانا ثناء اور مریم ا ورنگزیب کو طلب کرلیا

لاہور:عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلئے جے آئی ٹی نے رانا ثناء اللہ،جاوید لطیف،مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کو17دسمبر کو صبح گیارہ بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے گی۔

Exit mobile version