عمران خان اور صرف عمران خان تنہا ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں، مفتاح اسماعیل پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان اور صرف عمران خان تنہا ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، عمران خان اور صرف عمران خان تنہا ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں آیا تو روپیہ 122 تھا، جب گیا تو 190 تھا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اس پر فخر ہے۔

انھوں نے لکھا کہ سابق وزیراعظم جب آیا پاکستان پر 25000 ارب روپے واجب الادا تھے، جب عمران گیا تو ہم پر 44,000 ارب روپے واجب الادا تھے، عمران خان کے آخری سال میں پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اپنے 4 سالوں میں ہر سال عمران خان نے پہلے سے زیادہ تجارتی خسارہ کیا، پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنے دوستوں ‘اے ٹی ایمز’ کو ٹیکس معافی دی، عمران نے آنے والی حکومت کے لیے ایندھن پر سبسڈی دینے کا جال بچھایا، عمران پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی طرف لے گیا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اس پر فخر ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے،عمران خان اور صرف عمران خان تنہا اس گندگی کا ذمہ دار ہے۔

Exit mobile version