عمران اور بشری کو سحر و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا: بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران اور بشری کو سحر و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا: بیرسٹر سیف

تیل قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں: بیرسٹر سیف

تیل قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔رمضان المبارک میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد اذیت دینا ہے، اطلاعات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبورا نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔
انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے۔ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، عدالت کو توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔

 

Exit mobile version