عمران ، بشری کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران ، بشری کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہوگیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنانا تھا، فیصلہ تیسری بار موخر کیا گیا ہے۔
190ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔
عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

Exit mobile version