عمران ،بشری بی بیٰ کی درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا پاکستان Roze News
پاکستان

عمران ،بشری بی بیٰ کی درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جاسکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی، سابق خاتون اول بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 7 جنوری تک مخر کر دیا گیا۔

Exit mobile version