اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے کا دس سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا ، انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت تباہ کی مہنگائی کی وجہ سے یہی لوگ ہیں ، دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا ۔مریم اوررنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا ، میڈیا کو زدوکوب کیا ، دہشتگر واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کردی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں ان کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاﺅس میں محبوس تھے۔
Leave feedback about this