انٹرٹینمنٹ

علی ظفر چاہت فتح علی کی آواز میں اپنا گانا سُن کر سکتے میں آگئے

علی ظفر چاہت فتح علی کی آواز میں اپنا گانا سُن کر سکتے میں آگئے

لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کی آواز میں اپنا مشہور گانا سُن کر سکتے میں آگئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں چاہت فتح علی خان نے گلوکار علی ظفر کیلئے خصوصی پیغام دیا ہے۔ویڈیو میں چاہت علی ظفر سے خیر خیریت پوچھتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب کبھی انگلینڈ آئیں تو لندن ضرور آئیں اور انہیں خدمت کا موقع دیں یا جب کبھی وہ خود لاہور آئیں گے تو علی ظفر سے ملاقات کریں گے۔ساتھ ہی اس ویڈیو میں چاہت فتح نے علی ظفر کا گانا ’چھنو کی آنکھ میں ایک نشہ ہے‘ گنگنایا جس کو سُن کر علی ظفر بھی حیران رہ گئے۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ’یا اللہ خیر‘۔علی ظفر کے اس دلچسپ ردِعمل پر ٹوئٹر صارفین بھی خوب قہقہے لگاتے ہوئے چاہت فتح علی خان کی ویڈیو پر دلچسپ ردِعمل دے رہے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image